وزیراعلیٰ سندھ نے صدارتی انتخاب کے لیے پارٹی سربراہ آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

عمران عمران

 وزیراعلیٰ سندھ  نے صدارتی انتخاب کے لیے پارٹی سربراہ آصف علی زرداری کے  کاغذات نامزدگی   جمع کرا دیئے


وزیراعلیٰ سندھ  نے صدارتی انتخاب کے لیے پارٹی سربراہ آصف علی زرداری کے  کاغذات نامزدگی   جمع کرا دیئے۔ مراد علی شاہ کہتےہیں ہمارے بلدیاتی ادارے بااختیار ہیں ۔ایم کیوایم  کے پاس   بھی  ووٹ لینے جائیں گے ۔
 وزیراعلیٰ سندھ  کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے  سندھ ہائی کورٹ  پہنچے۔ پارٹی رہنما  فریال تالپر، قائم علی شاہ، آغا سراج درانی ، نثار کھوڑو، ناصر شاہ، شرجیل میمن ،  سعید غنی  سمیت  تیس   ایم پی اے  ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ   مراد علی شاہ نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ  جسٹس عقیل عباسی کے پاس  نامزدگی فارم جمع کرائے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی  اویس قادر شاہ اور  ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید بھی  اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ ،،،،   آصف زرداری  کے تجویز کنندہ اور  رکن سندھ اسمبلی  ناصر شاہ  تائید کنندہ  ہیں۔  میڈیا سے گفتگو  وزیراعلی سندھ  مراد علی شاہ کا کہنا تھا ایم کیو ایم کے ساتھ ماضی میں اچھے تعلقات رہے ہیں۔ ان کے پاس   بھی  ووٹ لینے   جائیں گے۔  ہمارے بلدیاتی ادارے بااختیار ہیں۔ ایم کیوایم  کی بلدیاتی اختیارات کے حوالے سے ڈیمانڈ پنجاب کے لئے ہوسکتی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا بلاول بھٹو دھاندلی کے حوالے سے کہہ چکے ہیں۔ہمیں سندھ سمیت ہر جگہ پر تحفظات ہیں۔علی امین گنڈاپور کی تقریر سے پتہ چلتا ہے کہ پارٹی گائڈ لائن کیا ہے۔