کراچی کے شہری ویکینڈ پر گھروں سے باہر افطار کو ترجیح دیتے ہیں

عرفان علی عرفان علی

 کراچی کے شہری ویکینڈ پر گھروں سے باہر افطار کو ترجیح دیتے ہیں


کراچی کے شہری ویکینڈ پر گھروں سے باہر افطار کو ترجیح دیتے ہیں۔ ایسے میں دو دریا کا مقام شہریوں کا پسندیدہ ہے۔ ٹھنڈی ہوا کے سنگ،  ساحل کنارے افطار کی تیاری کرنا اور پھر روزہ افطار کرنا کراچی کا خاصہ ہے۔
کراچی کے مشہور مقام دو دریا پر نماز عصر کے بعد رش بڑھنا شروع ہوجاتا ہے۔ 
شہری دسترخوان بچھاتے، سامان سجاتے نظر آتے ہیں۔ 
کچھ شہری تو افطار کے لیے پھلوں کی کٹنگ بھی ساحل کنارے کرتے ہیں۔۔ 
نوجوان فٹبال اور بچے کرکٹ کھیلنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ سمندر کنارے سیلفیاں بھی بنتی ہیں 
شہری مختلف علاقوں سے اچھا وقت گزارنے کی نیت سے دودریا آتے ہیں۔ گو کہ انتظامیہ نے اکثر راستے بند کررکھے ہیں مگر فیملیز آنےکا راستہ ڈھونڈ ہی لیتی ہیں 
جوں جوں افطار کا وقت قریب آتا ہے۔ دیوار پر بیٹھنے کی جگہ ختم ہوجاتی ہے۔شہری نماز مغرب بھی ساحل کنارے ہی ادا کرتے ہیں