کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سابق ڈائریکٹر لینڈ، اے ایس ایف ہاؤسنگ اسکیم کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار۔سی ٹی ڈی نے پولیس اہلکار کی شہادت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گذشتہ روز  سابق  ڈائریکٹر لینڈ ،اے ایس ایف ہاؤسنگ اسکیم طارق شاہ کو  قتل   کرنے والے ملزم کو ساؤتھ زون پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ارسلان صابر اور مقتول طارق شاہ آپس میں دوست تھے اورگذشتہ روز ملزم نے  مقتول  طارق شاہ  کے گھر میں  داخل ہوکر ذاتی رنجش کی بناء پر اسے قتل کیا اور فرار ہوگیا تھا۔دوسری جانب سی ٹی ڈی انوسٹی گیشن نے  کورنگی  سے پولیس اہلکار حمزہ کے قتل مین ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم کے تین ساتھی پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں اور لوٹ مار میں ملوث ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ لوٹ مار کی کئی  وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ملزم اور ساتھیوں نے دوران ڈکیتی لانڈھی کے علا قے میں پولیس اہلکار حمزہ کوفائرنگ کرکے شہید کردیا تھا ۔