پاکستان پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کراچی میں کہاہےکہ ہم ملکر محنت کرنے پر یقین رکھتے ہیں
ہم اس ملک کو مسائل سے نکالیں گے،پہلے ہم انتخابی اصلاحات کریں گے پھر الیکشن کرائیں
گے
بلاول بھٹو نے کہاکہ پہلے ہم انتخابی اصلاحات کریں گے پھر الیکشن کرائیں
گے،رانا ثناءاللہ کب سے ان گوگی شوگی کو بند کردیتے لیکن پیپلزپارٹی انتقام نہیں
جمہوریت پر یقین رکھتی ہے
عمران انتخابات نہیں چاہتے، سلیکٹڈ
کبھی الیکشن نہیں چاہتا ہم پہلے بھی آپکا مقابلہ کرتے رہے اب بھی کریں گے
ان کاکہناتھاکہ ہم اس کٹھ پتلی کا انتخاب میں مقابلہ کریں گےاس کا مقصد ہے کہ
اسکو نہیں کھیلنے دیں گے تو کسی کو نہیں کھیلنے دے گا
یہ دنیا کا پہلا وزیراعظم ہے جو اپنے ملک کو ایٹم بم سے اڑانے کی دھمکی دے رہا
ہے
بلاول بھٹو نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کو تمام ضمنی انتخابات میں شکست کا
سامنا کرنا پڑا،ہم نے تب ہی کہا تھا لانگ مارچ اور جلسوں کے علاوہ پارلیمان کے
اندر بھی جنگ جاری رہے گی، ان کا مینڈیٹ ہی جعلی تھا،ہم نے سیاسی مخالفت بھول کر
سب جماعتوں کے ساتھ مل کر پی ڈی ایم قائم کی یہ بیرونی سازش نہیں ایک جمہوری طریقہ
تھا،پیپلز پارٹی کے جیالے پہلے دن سے اس غیر جمہوری شخص کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوئے،