کراچی برنس روڈ پر رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

 کراچی برنس روڈ پر رہائشی عمارت  میں آگ لگ گئی

 ۔محکمہ فائر بریگیڈ نے دو فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پالیا ۔ 


 برنس روڈ مدینہ مسجد کے قریب  آگ لگنے کی اطلاع پر محکمہ فائر بریگیڈ  کا عملہ  دوفائر  ٹینڈرز  کے ہمراہ وہاں پہنچا،  اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔ محکمہ فائر بریگیڈ کےمطابق آگ رہائشی عمارت کے   عقب میں درخت میں لگی ،، جس نے عمارت کی پہلی منزل کو متاثر کیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔