سندھ حکومت نے کے الیکٹرک کے مقابلے میں دوسرے ادارے کو بھی کام کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا


 سندھ حکومت نے کے الیکٹرک کے مقابلے میں دوسرے ادارے کو بھی کام کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا

کراچی،عدنان اطہر

سندھ حکومت نے کے الیکٹرک کے مقابلے میں دوسرے ادارے کو بھی کام کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔صوبائی وزیر توانائی  امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ توانائی  ہو یا  پانی کی فراہمی  ،،ہر شعبہ میں سندھ کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ ایم کیو ایم ہر الیکشن سے پہلے  صوبے کا شوشہ چھوڑتی ہے۔

وزیرتوانائی امتیاز شیخ  کا کہنا ہے  کہ   پانی کی کمی کے باعث ابھی تک سندھ میں چاول کی بوائی نہیں ہوسکی۔توانائی اور گیس  کے معاملے میں  ناانصافی کی جارہی ہے۔کے الیکٹرک کے مقابلے میں دوسری کمپنی کو اجازت دینا پڑے گی۔

 گیس سندھ میں سے نکلتی ہے سندھ کو حصہ نہیں دیا جاتا سندھ کی نمائندگی اوگرا اور باقی اداروں میں نہیں ہے  اور ہمیں کہا جارہا ہے کہ آپ مہنگی ایل این جی خریدیں

وزیر توانائی نے کہا کہ سپریم کورٹ کا تفصیلی  فیصلہ آنے سے پہلے ہی سرکاری ملازمین کو فارغ کیا جارہا ہے۔ایم کیو ایم  واحد جماعت ہے جس کی کوئی لیڈر شپ  نہیں۔ ایم کیو ایم ہر الیکشن سے پہلے  صوبے کا شوشہ چھوڑتی ہے۔

 آج میں نے سنا ہے کہ ایم کیو ایم کی طرف سے صوبے کا مطالبہ کیاجارہا ہے یہ کوئی نیا مطالبہ نہیں ہے جب الیکشن قریب آتے ہیں تو ایم کیو ایم کو یہ چیزیں یاد آتی ہیں جب ایم کیو ایم حکومت میں ہوتی ہے تو  انہیں یہ باتیں یاد نہیں آتی

امتیاز شیخ  کا کہنا تھاکہ  سستی بجلی کے منصوبوں کی  بجائے مہنگےداموں بجلی خریدی جارہی ہے۔وفاقی حکومت  کے باقی دو برسوں میں بھی اچھائی کی کوئی  امید نہیں ہے۔