صدر کے قریب پٹاخوں کے گودام اور آتشزدگی کے سامان کے کارخانے میں آگ

عرفان علی عرفان علی

صدر کے قریب پٹاخوں کے گودام اور آتشزدگی کے سامان کے کارخانے میں آگ

کراچی: صدر کے قریب پٹاخوں کے گودام اور آتشزدگی کے سامان کے کارخانے میں آگ، فائر بریگیڈ کی فوری کارروائی

کراچی  کراچی کے مصروف تجارتی علاقے صدر میں واقع سی بریز پلازہ کے قریب پٹاخوں کے گودام اور آتشزدگی کے سامان کے کارخانے میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔


فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے پانچ فائر ٹینڈرز فوری طور پر موقع پر روانہ کیے گئے تاکہ آگ پر قابو پایا جا سکے۔ پولیس، فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں بھی فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔


آگ لگنے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق گودام میں موجود آتش گیر مواد کے باعث آگ نے شدت اختیار کی۔ حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کر دیا ہے۔


فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔