سب سے بڑا اور منفرد قرآن پاک

عرفان علی عرفان علی

سب سے بڑا اور منفرد قرآن پاک

روایتی طور پر قرآن پاک کو اب تک کاغذ،  کپڑے اور چمڑے پر تیار کیا جاتا رہا ہے۔ لیکن پاکستانی آرٹسٹ شاہد رسام اسلامی تاریخ کا سب سے بڑا اور منفرد قرآن پاک تیار کرکے تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں۔  قرآن پاک کے حروف کو المونیم اور سونے کے پانی سے تیار کیا جارہا ہے۔ پانچ سو پچاس صفحات پر مشتمل قرآن پاک کی تیاری میں پانچ سال کا عرصہ درکار ہوگا۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ شاہد رسام نے کینوس پر اسکلپ آرٹ کا حسین استعمال کرتے ہوئے ایسا قرآن پاک تیار کرنے کا آغاز کیا ہے جو تاریخ بدل دے گا

دنیا کے سب سے بڑے قرآن پاک کی لمبائی ساڑھے آٹھ فٹ اور چوڑائی ساڑھے چھ فٹ ہے۔ جس کے حروف کو المونیم اور سونے کے پانی کی مدد سے انتہائی نفاست سے تیار کیا گیا ہے ،،

 میں نے جب ریسرچ کی تو اندازہ ہوا کہ اب تک قرآن کریم صرف لکھا گیا ہےچاہے کاغذ پر ہو ،کھال پر ہو۔پھر خیال آیا کہ جب لختہ لگانہ چیز بن رہی ہے تو میں نے میٹل کاانتخاب کیا

آرٹسٹ شاہد رسام کے مطابق قرآن کے ایک صفحے پر ڈیڑھ سو الفاظ درج ہیں۔ جبکہ قرآن کا یہ نسخہ پانچ سو پچاس صفحات پر مشتمل ہوگا جس کی تیاری میں 5 سال کا عرصہ درکار ہوگا۔

میں نے اپنے اسٹوڈینٹس کی ایک ٹیم ٹرین کی ہے ڈیولپ کیا کہ کس طرح کا م کرنا ہےاب الحمداللہ 200آرٹسٹ کام کررہے ہیں ۔اگلے40سے پانچ سال میں مکمل ہوجائےگا

اس خوبصورت نسخے کو آئندہ ماہ دبئی ایکسپو کا حصہ بھی بنایا جائے گا۔


 دبئی ایکسپومیں 200سے زائد ممالک ہیں لیکن یہ قرآن کریم اُس کی ایک ہائی لائٹ ہے۔ جہاں بلین آف ڈالرز لوگوں نے خرچ کئے ہیں یہ اُس کی ہائی لائٹ ہے

شاہد رسام اس سے قبل سن 2000 میں ایلومینم اور سونے سے اللہ لے ننیانوے نام۔تیار کرکے متحدہ عرب امارات کی العین یونیورسٹی سے آرٹسٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔