کراچی،عدنان اطہر
سندھ میں کورونا کے ایک ہزار 16نئے کیسز سامنے
آگئے۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں وائرس سے متاثرہ 5 مزیدافراد انتقال کرگئے۔ جبکہ کورونا ویکسینیشن کے سلسلے میں سندھ
حکومت نےاہم فیصلہ کرتے ہوئے این سی او سی
کو خط دیا۔
سندھ میں
کورونا کے ایک ہزار16 نئے کیسز آنے کے بعد کورونا کیسز کی مجموعی
تعداد4لاکھ37ہزار973ہوگئی،
وزیراعلی سندھ کے مطابق صوبے میں
مہلک وائرس میں مبتلا ہوکر 6 ہزار
913افراد انتقال کرچکے ہیں۔ اس وقت 739مریضوں کی حالت تشویش ناک اور 66 وینٹی لیٹر
پر ہیں۔ کراچی میں چوبیس گھنٹے کے دوران
335افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ سب سے زیادہ 100کیس ضلع شرقی، ضلع وسطی میں 55 اور سب سے کم 27کیس کورنگی سے
سامنے آئے۔شہر میں اب تک 2 لاکھ 91ہزار 909 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی
ہے۔
کورونا ویکسینیشن کے سلسلے میں سندھ حکومت نےاہم فیصلہ کرلیا۔۔ بینک خدمات حاصل کرنے کے لیے
ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دینےکی
سفارش کردی ، محکمہ صحت سندھ کی طرف سے این سی او سی کو مراسلہ بھجوادیا گیا۔۔ محکمہ صحت سندھ کے
مطابق تمام بینک اور پوسٹ آفیسز صرف ویکسین کروانے والے کسٹمرز کو خدمات فراہم کریں،
ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی صورت میں کسٹمرز کو خدمات کی فراہمی سے معزرت کی جاۓ۔
محکمہ صحت کی طرف سے ہوٹلز اور ریسٹورنٹ ایس او پیز کے حوالے سے بھی محکمہ داخلہ
سندھ کو خط لکھ دیا گیا ہے، اب ہوٹلز اور ریسٹورنٹ کی ایس او پیز میں ویکسینیشن
سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا، ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی صورت میں ریسٹورینٹ میں کھانا
کھانے اور مہمانوں کی ہوٹلز میں رہائش نہیں ہو سکے گیا