پی ایم ایس ایس کولاچی کی بیڑے میں شامل کرنے کی تقریب ہوئی۔

نزاہت خان نزاہت خان

پی ایم ایس ایس کولاچی کی بیڑے میں شامل کرنے کی  تقریب ہوئی۔

 

پی ایم ایس ایس کولاچی کی بیڑے میں شامل کرنے کی  تقریب ہوئی۔   وزیر دفاع پرویز خٹک   اعلیٰ فوجی اور سویلین حکام، قونصل جنرل  چین کی شرکت

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے لئے بنائے گئے پی ایم ایس ایس کولاچی کو بیڑے میں شمولیت کی باقاعدہ تقریب ہوئی۔  وزیر دفاع جناب پرویز خٹک نے بطور مہمان خصوصی تقریب  میں شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ریئر ایڈمرل محمد شعیب  کاکہنا تھا کہ  جہاز کے اضافے سے ہمارے خصوصی معاشی زون اور سی پیک کے تحفظ کے لیے پاکستان اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی صلاحیتوں اور عزم کو مزید تقویت ملے گی۔وزیر دفاع  پرویز خٹک  کاکہناتھا کہ کورونا وبا کے مشکل وقت میں اس طرح کے میگا پراجیکٹ کی کامیاب تکمیل دونوں ممالک یعنی پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔   وزیر دفاع  نے جہاز کے مختلف حصوں کا دورہ کیا جہاں انہیں پی ایم ایس ایس کولاچی کے کمانڈنگ آفیسر نے جہاز کے بارے میں بریفنگ دی۔  وزیر دفاع نے جہاز اور عملے کے معیار اور صلاحیتوں کو سراہا۔