کراچی کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں اینستھیٹک ڈاکٹروں کی قلت۔
آپریشن میں تاخیر سے مریض پریشان۔ اسپتالوں میں اینستھیٹک ڈاکٹروں کی خالی آسامیوں پر بھرتی طویل عرصہ سے تعطل کا شکار ہے۔
کراچی میں صوبائی محکمہ صحت اور بلدیہ عظمٰی کراچی کے ماتحت مراکز صحت میں بےہوشی کے ڈاکٹروں کی قلت ہوگئی۔
جناح اسپتال کراچی کے ایگزیکٹو آفیسر پروفیسر شاہد رسول کےمطابق دوہزاربارہ سے جناح اسپتال میں اینستھیٹک ڈاکٹروں کی بھرتی نہیں کی کئی۔ جناح اسپتال میں ابھی اینستھیزیا کے تین آر ایم اوز،ایک اسسٹنٹ پروفیسر اور تیس سے چالیس پوسٹ گریجویٹس شامل ہیں۔
اسپتال اینستھیزیا ڈپارٹمنٹ میں کوئی پروفیسر اور ایسوسی ایٹ پروفیسردستیاب نہیں۔ ان آسامیوں کے لیے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے اشتہار دیا ہے۔
پروفیسر شاہد رسول کے مطابق جناح اسپتال میں اینستھیزیا کی فیکلٹی میں ایک پروفیسر،دو ایسوسی ایٹ پروفیسر اور چار سے چھ اسسٹنٹ پروفیسر کی ضرورت ہے۔جناح اسپتال کراچی میں سالا نہ پچاس سے پچپن ہزار آپریشنز ہوتے ہیں۔ڈاکٹروں کی قلت کی وجہ سے پتے کے معمولی آپریشن کے لیے مجبوراً سال کا وقت دینا پڑرہا ہے۔سول اسپتال کراچی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد بخاری کےمطابق اسپتال میں انیس گریڈ کے سینیئر اینستھیٹسٹ کی پانچ آسامیوں میں سے دو پر سینیئر اینستھیٹسٹ ہیں جبکہ بقیہ تین آسامیاں خالی ہیں۔گریڈ اٹھارہ کے اینستھیٹسٹ کی کل بیس آسامیوں میں تیرہ اینستھیٹسٹ ہیں۔باقی سات آسامیاں خالی ہیں جبکہ سول اسپتال میں سترہ گریڈ کے اسسٹنٹ اینستھیٹسٹ کی سترہ آسامیاں خالی ہیں۔
اسپتال میں اینستھیٹسٹ ڈاکٹروں کی کمی کی سبب آپریشن ملتوی ہورہے ہیں۔عباسی شہید اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر جاویدکےمطابق اینستھیزیا ڈیارٹمنٹ میں ایک سینیئر ریزیڈنٹ ڈاکٹر،آٹھ آر ایم اوز اور ایک پی جی ہےجبکہ اسپتال میں ایک پروفیسرایک ایسوسی ایٹ پروفیسر، دو اسسٹنٹ پروفیسر،چودہ سے سولہ آر ایم اوز ہونے چاہیئں۔عباسی شہید اسپتال میں دوہزاربارہ سے کوئی بھرتی نہیں ہوئی۔