کراچی کو ہرا بھرا بنانے کا مشن۔۔ ہم نیٹورک سب سے آگے۔

صبانور صبانور

کراچی کو ہرا بھرا بنانے کا مشن۔۔ ہم نیٹورک سب سے آگے۔

کراچی کو ہرا بھرا بنانے کا مشن۔۔ ہم نیٹورک سب سے آگے۔ پہلی کراچی گرین میراتھون میں شجرکاری مہم کا اہتمام کیا گیا۔۔ شہریوں نے پودے لگائے۔ لوک موسیقی سے لطف اندوز بھی ہوئے۔۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ شہر کو دیگر سرگرمیوں کے مواقع بھی فراہم کریں گے۔

شہر صاف بھی ہوگا اور ہرا بھرا بھی۔۔۔ پہلی کراچی گرین میراتھون میں شہریوں نے کراچی کو ہرا بھرا بنانے کا مشن اپنالیا۔۔ صدر ہم نیٹ ورک نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔۔ اپنے لگائے گئے پودے پر اپنا پیغام بھی آویزاں کیا۔

 

کراچی والوں  کو  پلیٹ فارم دو،  تو وہ اٹھیں گے اور یوتھ تو ویسے  ہی صبح  اسکول کالج چلا جاتا، جب یہ موقع ملا ہے تو وہ اس میراتھون کا حصہ بھی بنیں اور  پودا لگائیں۔ صرف کراچی ہی نہیں ہم پورے ملک میں جائیں گے، مختلف شہرو ں میں کریں گے اور ہر سال کریں گے

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ شہر کو مزید خوبصورت بنائیں گے۔۔ شہر بدلتا ہوا دکھائی دے گا 

کراچی نے بہت برے دن دیکھے ہیں،لیکن الحمداللہ آپ نے دیکھا، دوہزر تیرہ چودہ کی جو صورتحال تھی وہ آ ج نہیں ہے، کافی حد تک امن و امان کی صورتحال کنٹرول ہوچکی ہے

شہریوں نے گرین کراچی کی کاوش کو سراہا۔ کہا شہر کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔۔

شجرکاری مہم کے ساتھ ہی شرکاء کی تفریح کے لیے لوک موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا۔۔

میراتھون کے بعد شجرکاری مہم میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل ہوئی