کراچی میں سی ٹی ڈی مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن بی ایل اے کے دو مطلوب ملزمان گرفتار موٹر سائیکلیں برآمد،
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سرچ آپریشن موچکو اور سعید آباد کے اطراف کے علاقوں میں بس ٹرمینل ، نیول کالونی اور رئیس گوٹھ میں کیا گیا،آپریشن کے دوران 64 افراد کو چیک کیا
گیا جبکہ بی ایل اے کے دو ملزمان کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلی،
گرفتار دونوں ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا