پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہائپر ٹینشن کا عالمی دن 17 مئی کو منایا جاتا ہے۔
اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں کو ہائپر ٹینشن کی وجوہات بتانا اور اس سے بچاؤ کی تدابیر سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔،
ہائپر ٹینشن کا دوسرا نام ہائی بلڈ پریشر ہے،جو ایک خاموش قاتل ہے۔۔ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا میں ایک ارب سے زائد افراد ہائپر ٹینشن میں مبتلا ہیں۔۔
پاکستان میں اس کی شرح 44 فیصد ہے، جن میں سے 56 فیصد افراد کو اپنے مرض کے بارے میں علم ہی نہیں ہوتا۔ طبی ماہرین کا مطابق کم عمر لڑکیاں بھی ہائپر ٹیشن کے مرض میں مبتلا ہورہی ہیں، جنسی مسائل، غیر متوازن غذا، نمک اور تیل کا زیادہ استعمال اس مرض کی شدت میں اضافہ کرتا ہے۔
ڈاکٹر کنول، اسسٹنٹ پروفیسر کارڈیو اسپتال۔۔۔کم عمر کی لڑکیاں ہمارے پاس اسپتالوں میں آرہی ہیں اور ہائپر ٹینشن کا شکار ہورہی ہیں۔ان کو اپنی ڈائیٹ کا خیال رکھنا ہوگا۔
نمک کا زیادہ استعمال اور موٹاپا ہائپر ٹینشن کی اہم وجوہات ہیں، جس سے انسان ہارٹ اٹیک، اسٹروک اور گردے کے پیچیدہ امراض میں مبتلا ہو سکتا ہے۔ متوازن غذا، باقاعدگی سے ورزش کے استعمال سے اس مرض کو کنٹرول کرسکتا ہے،،،
ڈاکٹر اکرم سلطان,سابق ڈی جی ہیلتھ۔۔۔ہمیں کھانوں میں کم نمک کا استعمال کرنا ہوگا۔ جب ہم نمک زیادہ ہوگا تو بلڈ پریشر ہوگا، ہمیں متوازن غذا لینی ہوگی طبی ماہرین کے مطابق ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو باقاعدگی سے ڈاکٹر کے پاس جا کر اپنا معائنہ کروانا ضروری ہے تاکہ اسے بروقت کنٹرول کیا جاسکے۔