ترجمان دفتر خارجہ کی جڑانوالہ واقعے پر بعض حکومتوں کے ریمارکس پر وضاحت
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے جاری بیان میں کہاہےکہ ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ جڑانوالہ واقعہ افسوسناک اورقابل مذمت ہے،
جڑانوالہ واقعے نے پاکستان بھر کے مسیحیوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی،
پاکستان کی قیادت اور پورے پاکستانی معاشرے نےواقعے کی مذمت کی ،
ایسی عدم برداشت اور پرتشدد کارروائیاں پاکستانی معاشرے کے اخلاق کیلئے ناقابل قبول ہیں
ان مذموم کارروائیوں کے ذمہ داروں کو پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں نہیں لائیں گے،
انصاف کے پہیے رواں دواں ہیں، واقعے نے پاکستان میں رواداری اور افہام و تفہیم کے بین المذاہب مکالمے کو بھی زندہ کیا