سندھ اسمبلی میں سینئر وزیر شرجیل میمن نے بتایا کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے پورے نظام کو آن لائن کر دیا

عرفان علی عرفان علی

 سندھ اسمبلی میں   سینئر وزیر شرجیل میمن نے بتایا  کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے پورے نظام کو آن لائن کر دیا


سندھ اسمبلی میں   سینئر وزیر شرجیل میمن نے بتایا  کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے پورے نظام کو آن لائن کر دیا ہے ۔ کراچی میں چنگچی رکشہ چلانے پر مکمل پابندی ہے، لیکن عدالتی حکم امتناع کے باعث انہیں بند نہیں کرسکتے ۔ اے این یف نے کچھ یونی ورسٹی ملازمین کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔۔ 

سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اویس قادر شاہ کی صدارت میں 20 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔


اسمبلی کی تاریخ میں پہلی بار وقفہ دعا میں قومی ترانہ پڑھا گیا ۔۔ 

وقفہ سوالات میں صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شرجیل میمن نے ایوان کو بتایا کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے نظام کو مکمل طور پر آن لائن کر دیا گیا گیا۔ سوک سینٹر میں واقع ایکسائز کے دفتر میں اب کوئی ایجنٹ گھومتا پھرتا نظر نہیں آئے گا۔ کسی کو رجسٹریشن  کے بغیرگاڑی سڑک پر لانے کی اجازت نہیں ہے۔ پورٹ اور شوروم پر آنے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن بھی وہیں ہو رہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں شرجیل میمن  کا کہنا تھا  کہ انسداد منشیات کے حوالے سے  محکمہ ایکسائز اور اے این ایف مشترکہ کاروائیاں کر رہے ہیں۔ اے این ایف نے کئی یونی ورسٹی ملازمین کو منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔ صوبائی وزیر نے کہا  کہ کراچی میں چنگچی رکشے چلانے پر پابندی عائد ہے لیکن عدالتی  حکم امتناع کےباعث انہیں بند نہیں کرسکتے۔

اپوزیشن اراکین نے سڑکوں کی تباہ حالی ، پانی بجلی اور گیس کی عدم فراہمی کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کئے ۔۔ پیپلز پارٹی  کے رکن فیاض بٹ نے بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر بنائی گئی کمیٹی کا اجلاس نہ بلائے جانے پر اسپیکر سے احتجاج کیا۔ ایجنڈہ پورا ہونے پر اجلاس جمعہ کی صبح 10 بجے تک ملتوی کر دیا گیا