نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے انگلینڈ سے ہار کے باوجود پاکستان کو آسان نہیں لیں گے۔
پاکستان ٹیم اپنی کنڈیشنز میں اچھا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
سیریز چیلنجنگ ہوگی۔ پاکستان آکر اچھا لگ رہا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں کیوی ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم اچھی ہے۔اس کے ساتھ ہمیشہ اچھا مقابلہ ہوا ہے۔
سیریز چیلنجنگ ہوگی۔کیوی ٹیم میں ایس سوڈھی کی واپسی ہوئی ہے ۔
پاکستان کی کنڈیشنز میں لیگ اسپنر کا کردار اہم ہوگا۔ گیری اسٹیڈ نے کہا انگلینڈ کی سیریز میں پاکستانی اسپنر ابرار نے جس طرح بولنگ کی ،،ہم نے اس کو بھی دیکھا ہے۔
جمیسن انجری کی وجہ سے اسکواڈ کا حصہ نہیں ،ٹرینٹ بولٹ بگ بیش کھیل رہے ہیں ۔
ہمارے پاس جو بولر ہیں ان پر فوکس کر رہے ہیں۔ کیوی ہیڈ کوچ نے کہا کہ پاکستان آکر اچھا لگ رہا ہے۔