خواجہ سرا کے بعد نیٹ سرا
ایاز لطیف پلیجو کی تقریر کا ایک حصہ
میں آجکل سراج الحق کا ناول پڑھ رہاہوں اس میں ارغون جو ہوتے تھے وہ اپنے ساتھ خواجہ سرا رکھتے تھے۔
خواتین کے گارڈ کے طور پر خواجہ سرا رکھے جاتےتھے۔
اس وقت میں۔
اب اسی سے مماثلت رکھتے سندھ میں خواجہ سرا کی طرح انٹرنیٹ سرا پیداہوگئےہیں۔
پہلے خواجہ سرا کا جو کام ہوتا تھا کسی کے یہاں اولاد ہوئی اسے مبارکباد دیتے تھے ۔پھر اس سے میٹھائی مانگتے تھے۔
پھر آہستہ آہستہ سب کوبتاتے تھے۔ اس طرح خبر پورے گوٹھ میں پھیل جاتی تھی۔
اب انٹرنیٹ پر نئی مخلوق نکل آئی ہے جسے نیٹ سرا کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔
نیٹ سرا بھی خواجہ سرا کی طرح خود کچھ نہیں کرتے بس دوسروں کو کہتےہیں آپ نے یہ نہیں کیا وہ نہیں کیا ۔
ابھی کسی کی پائپ لائن پھٹ جائے تو نیٹ پر لکھا جائےگا فلاح علاقے میں سیوریج لائن پھٹ گئی ہے ایاز لطیف پلیجو آپ کہاں ہوں ۔
رادھن میں اگر کہیں پانی آگیا ہے تب بھی یہی لکھا جائےگا ایاز لطیف پلیجو آپ کہاں ہو خود وہ اسی گوٹھ میں بیٹھا ہوگا لیکن خود کچھ نہیں کرےگا ۔
اسی طرح دوسرا شخص پوسٹ شکارپور سے رکھے گا کہ استاد منظور علی خان جیسا گائیک اب سندھ میں رہا ہی نہیں افسوس کررہاہوگا۔ہائے کیا کریں۔
اب سندھ میں استاد جمن جیسی آواز والا فنکار رہاہی نہیں۔ اگر ایسی بات ہے تو آپ فنکار بن جائو استاد جمن کی جگہ پر باقی سندھ کے جو موجودہ فنکار ہے رحمان مغل ہے دیبا سحر ہے۔ شہنیلا اور صنم ماری ہی سندھ کی گلوکارہ ہے اس کے علاوہ کون ہے۔ یہ صرف افسوس پریشانی اور عجیب وغریب قسم کے باتیں لکھ سکتےہیں مائی بھاگی ہوتی آج سندھ میں تو کمال ہوجاتا۔نیٹ سرا خود کچھ نہیں کرےگا صرف وہ انٹر نیٹ پر پوسٹ رکھےگا۔
پوسٹیں باقاعدہ طورپر موبائل پر سرچ کی جاتی ہے اس کے بعد لکھتے ہیں کے ٹی بندر کے فلاح گوٹھ میں غریب باگڑیوں کے گھر مسمار کئے جارہےہیں ۔
ایاز لطیف پلیجو تم کہاں ہو۔
اب اگر مجھے آپ گاڑی میں 12 ہزار کا پیٹرول گاڑی میں ڈلوا کردیں تو میں کے ٹی بندر پہنچ جائو۔
تمام کام اور کورٹ میں چلتے کیسسز کو روک کر پھر میں پہنچتاہوں۔
عجیب و غریب قسم کی مخلوق یہ پیدا ہوئی ہے نیٹ سرا مسائل کو اجاگر کرنے کا ایک الگ منفرد طریقہ کار ہوتاہے یہ خودکچھ نہیں کرےگے لوگوں پر نقطہ چینی کرتے رہے گےاور ان سے ہوگا کچھ نہیں کسی بھی کام پر لکھیں گے ایاز لطیف پلیجو صاحب اپنی پوزیشن واضح کریں اب انسان سارا دن فارغ ہوتو اپنی پوزیشن واضح کرتا پھرے۔ بس نیٹ سرا صرف نقطہ چینی کا ہنر جانتے ہیں ان سےعملی کام کچھ نہیں ہوگا۔