بنگلہ دیش میں انتخابات پر سینیٹر شیری رحمان کی مبارکباد

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

بنگلہ دیش میں انتخابات پر سینیٹر شیری رحمان کی مبارکباد

بنگلہ دیش میں انتخابات پر سینیٹر شیری رحمان کی مبارکباد

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے بنگلہ دیش میں انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اہم سنگ میل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیشی نوجوانوں نے ایسے نظام کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جو ان کے لیے بوسیدہ ہوچکا تھا، اور ان کی توقعات اس الیکشن سے بہت زیادہ وابستہ ہیں۔


شیری رحمان نے کہا کہ بنگلہ دیش کے نظام اور حکومتوں پر بھارت کا تسلط رہا ہے، مگر اب ظاہر ہو گیا ہے کہ نوجوان آزاد نظام چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں 300 نشستوں کے لیے دو بڑی جماعتوں کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے عوام پاکستان کے دلوں کے قریب ہیں اور کھیل کے میدان میں پاکستان نے ان کا دل جیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ انتخابات نئی سمت میں جائیں گے اور مستقبل کے سفارتی تعلقات نئی حکومت ہی طے کرے گی۔


شیری رحمان نے زور دیا کہ نئی حکومت کو آئین سازی اور ملکی استحکام کے لیے اصلاحات کرنا ہوں گی تاکہ عوامی توقعات پوری کی جا سکیں۔