چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، اسدعمراور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کا معاملہ۔اسد عمر نے اقدام کے خلاف اپیل کی فوری سماعت کی درخواست دائر کردی۔
سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے موقف اپنایا ہے کہ آئین میں واضح ہے کہ الیکشن کمیشن نوٹیسز جاری نہیں کر سکتا۔پی ٹی آئی رہنمائوں نے اسلام آبادہائی کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کی ہے۔ عدالت میں میڈیا نے پیپلزپارٹی کی جانب سے کراچی میں جیالامیئر لانے کے دعوی پر سوال پوچھا،، تو اسد عمر کا کہنا تھا اگر دعوؤں پر جائیں، تو کراچی میں پانی بھی ہونا چاہیے ، کچرا بھی اٹھ جانا چاہیے اور امن و امان بھی ہونا چاہیے تھا ۔ پندرہ جنوری زیادہ دور نہیں ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ بس پہلے تین دفعہ کی طرح بھاگ نا جائیں ۔ اسد عمر نے کہا کہ پرویز الٰہی کا اپنا ایک نقط نظر ہے لیکن انہوں نے ہر دفعہ کہا ہے کہ فیصلہ عمران خان کا ہے ۔ ابھی تو کورٹ نے روکا ہوا ہے ،گیارہ تاریخ کو سماعت ہے، دیکھتے ہیں وہاں کیا ہوتا ہے۔