کراچی،عرفان علی
کراچی میں آئی آئی چندریگر
روڈ پر کیش وین سے بیس کروڑ روپے چوری کے کیس میں گرفتار مزید چار ملزموں کو تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کےحوالے کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی
عدالت میں پولیس نے مزید چار گرفتار ملزموں
مجید گل، نور اللہ، سیف اللہ اور سلمان کو پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا
کہ ملزمان کے قبضے سے ڈھائی کروڑ روپے سے زائد کی رقم برآمد کی گئی ہے۔ ان پر چوری
میں ملوث ملزمان کی سہولت کاری کا الزام ہے۔ ملزمان سیف اللہ سے ایک کروڑ انیس لاکھ روپے، مجید گل کے قبضے سے اکیاسی لاکھ سے زائد، سلمان شاہ سے چالیس لاکھ روپے اور نور اللہ سے تیر ہ لاکھ روپے سے زائد برآمد ہوئے۔عدالت
نے چاروں ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے
آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ مقدمے میں گرفتار ملزمان کی تعدا
دچھ ہوگئی۔ نو اگست کو نجی کیش وین کا ڈرایئور بیس کروڑ روپے اور گارڈز کے اسلحے سمیت فرار ہوگیا
تھا۔