کراچی کے جناح اسپتال میں سب اسپیشلٹی کلینکس کا قیام

عمران عمران

 کراچی کے جناح اسپتال میں سب اسپیشلٹی کلینکس  کا قیام


کراچی کے جناح اسپتال میں سب اسپیشلٹی کلینکس  کا قیام۔ خواتین کی مختلف بیماریوں کا مفت علاج ہوگا۔

 جناح اسپتال کی پروفیسرحلیمہ یاسمین کے مطابق جناح اسپتال کی گائنی اوپی ڈی  میں پانچ  جدید کلینکس قائم  کئے گئے ہیں۔کلینکس میں فیٹل میٹرنل میڈیسن،گائنی انکولوجی،یورو گائناکولوجی بھی  شامل  ہیں۔ جناح اسپتال کے پروفیسرز کو آغاخان اسپتال کے پروفیسروں نے اس حوالے سے  ایک برس تک ٹریننگ دی۔تربیت کی تکمیل  پر  جناح اسپتال کے پروفیسرز نے خود او پی ڈی شروع کردی ہے۔ بہت جلد جناح اسپتال کے پروفیسر و ڈاکٹرسندھ کے دیگر اسپتالوں کو ٹریننگ دیں گے۔کلینکس کےقائم ہونے سے خواتین کی بیماریوں کی تشخص ایک ہی چھت کے نیچے ہوسکے گی۔