کراچی ڈرگ روڈ انڈر بائی پاس میں منی بس کی موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق

عرفان علی عرفان علی

کراچی ڈرگ روڈ انڈر بائی پاس  میں منی بس کی موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق

کراچی ڈرگ روڈ انڈر بائی پاس  میں منی بس کی موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ۔ قیوم آباد چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے بائیک سوار شدید زخمی ہوگیا۔


ڈرگ روڈ انڈر بائی پاس   میں  منی بس نے  دو موٹرسائیکلوں پر سوار افراد کو  روند ڈالا۔حادثے میں  خاتون سمیت تین افراد کی جان چلی گئی۔ ایک خاتون زخمی بھی ہوئی۔دو  جاں بحق افراد کی شناخت  حارث اور شعیب کے نام سے ہوئی ہے جبکہ خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی۔ زخمی  خاتون جاں بحق شعیب کی اہلیہ ہے۔دوسری جانب قیوم آباد چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے بائیک سوار شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے  منی بس  ڈرائیور کو گرفتار کر کے  گاڑی  کو تحویل میں لے لیا۔