کراچی اورنگی ٹاون سیکٹر گیارہ میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کا قتل۔ رواں سال ڈاکووں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد باسٹھ تک پہنچ گئی۔
اورنگی ٹاون زیڈ ایم سی پارک کے قریب پیش آئے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ ملزمان کو مقتول سےجھگڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ہاتھا پائی کے بعد ملزموں نے فائرنگ کی ،، جس سے نوجوان کی جان چلی گئی۔پولیس کےمطابق تیس سالہ مقتول زین سے کوئی چیز چھینی نہیں گئی۔ملزمان کی پستول کا گولیوں سے بھرا میگزین موقع سے ملا ہے۔زین بلدیہ سے اورنگی ٹائون کس کام سے آیا تھا، یہ بات معلوم نہیں ہوسکی۔واقعہ کی مختلف پہلوئوں سے تفتیش شروع کردی ہے۔ کزن کے مطابق مقتول دو بھائی اور تین بہنوں میں تیسرے نمبر پر تھا۔وہ تین سال تک رشید آباد کی کمپنی میں کام کرتا رہا۔ تین ماہ پہلے وہ لاہور چلا گیا تھا۔ایک مہینہ ہواروزگار کے لئے دوبارہ کراچی آیا تھا۔اپنے کزن کے پاس بلدیہ نمبر نو میں ہوٹل پر کام کرتا تھا۔ بہن کو اسکول چھوڑنے گھر کے قریب ہی گیا تھا۔