کراچی،عرفان علی
کراچی،کورنگی میں چھ سالہ
بچی سے مبینہ زیادتی و قتل کیس میں عبوری چالان جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں
پیش کردیا گیا۔
انسداد دہشت گردی
عدالت کے منتظم جج نے کیس میں دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے اور تفتیشی افسر کو چالان سیشن عدالت جمع کرانے کا
حکم دیا تھا۔عدالت نے قرار دیا تھا کہ کیس میں دہشت گردی کی دفعات کا اطلاق نہیں
ہوتا ۔ مدعی کے وکیل کا کہنا ہے کہ زیادتی
اور قتل کیس کی مزید سماعت سیشن عدالت میں ہوگی۔ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں
گے۔ پولیس کے مطابق
واقعہ اٹھائیس جولائی کو زمان ٹاون
تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا۔ گرفتار ملزم
نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم بھی کیا تھا