بلوچستان میں بھی کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن
کیلئے ووٹنگ آج ہورہی ہے ۔ بلوچستان میں تین بورڈز میں الیکشن ہورہے ہیں ۔
بلوچستان میں کوئٹہ ، ژوب اور لورالائی
کنٹونمنٹ بورڈز میں ووٹرز ووٹ کاسٹ کررہے
ہیں ۔ تینوں کینٹونمنٹ بورڈذ میں پولنگ
ملک بھر کی طرح صبح 8 شروع ہوئی ۔
پولنگ شام 5 تک جاری رہے گی ۔
کوئٹہ کنٹونمنٹ کے 5 وارڈز کیلئے 35 امیدواروں میں مقابلہ ہے ۔ کوئٹہ میں 31 پولنگ
اسٹیشن اور 103پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں ۔ کوئٹہ کنٹونمنٹ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی
تعداد 28 ہزار 945 ہے ۔ مرد ووٹرز 15 ہزار
346 اور خواتین ووٹرز کی تعداد13 ہزار 599
ہے ۔
ژوب کے 2 وارڈز میں 7 امیدوار میدان میں
ہیں ۔ ژوب میں ووٹرز کی تعداد 808 ہے ۔ ژوب میں مرد ووٹرز کی تعداد 447 جبکہ خواتین ووٹرز 361 ہے ۔ ژوب کے دو
وارڈز کیلئے 4 پولنگ اسٹیشن اور 4 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں ۔
لورالائی میں ایک ہزار 231 ووٹرز ووٹ
کاسٹ کریں گے ۔ لورالائی کے ایک وارڈ میں پولنگ کیلئے 4 پولنگ اسٹیشن اور 4 ہی
پولنگ بوتھ قائم ہیں ۔ لورالائی میں مرد ووٹرز 659 اور خواتین ووٹرز 572 ہیں
۔ لورالائی سے ایک امیدوار کے بلامقابلہ
انتخاب کے بعد 5 امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں ۔
بی اے پی ، پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی ،
جے یو آئی اور پی ایم ایل ن کے علاوہ آزاد امیدوار بھی مقابلہ پر ہیں ۔پولیس اور ایف
سی الیکشن سیکورٹی پر تعینات ہیں ۔ ۔