امریکہ میں مقیم ایم کیو ایم کے سابق رہنماء ندیم نصرت پر قاتلانہ حملہکیاگیاہے
امریکی شہر ہیوسٹن میں ایم کیو ایم کے سابق رہنما ندیم نصرت کی کار پر فائرنگ کی گئی ہے وائس آف کراچی کے رہنماء واسع جلیل نے واقعہ کی تصدیق کردی ہے۔وائس آف کراچی کے رہنما واسع جلیل کے مطابق امریکی شہر ہیوسٹن میں دوپہر کے وقت ندیم نصرت کی کار پر فائرنگ کی گئی، ندیم نصرت کی گاڑی پر پیچھا کرنے والی گاڑی میں سوار افراد نے 5 فائر کئے۔ ندیم نصرت ہیوسٹن میں وائس آف کراچی کے تحت ہونے والی تقریب میں شرکت کے بعد گھر جا رہے تھے،واقعہ کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے
I can confirm that multiple shots were fired at Voice of #Karachi & SAMAF chairman Nadeem Nusrat’s vehicle this afternoon in #Houston, Texas.
— Imran Hussain (@HussainImranVOK) July 12, 2021
Details will follow soon.#USA #Pakistan pic.twitter.com/m4tvbx9J1v