سندھ میں سیلابی صورتحال سے متاثرین میں مختلف بیماریوں کا پھیلاو۔

صبانور صبانور

سندھ میں سیلابی صورتحال سے  متاثرین میں  مختلف  بیماریوں کا پھیلاو۔

سندھ میں سیلابی صورتحال سے  متاثرین میں  مختلف  بیماریوں کا پھیلاو۔

ڈائریا،ملیریا،ڈینگی سمیت مختلف  امراض کے ساڑھے چار لاکھ سے زائد مریضوں  کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

محکمہ صحت سندھ کےمطابق یکم جولائی  سے تیس اگست کے دوران مجموعی طور پر دو سو انچاس افراد کی اموات رپورٹ ہوئیں۔

ڈائریا کے شکار ترانوے ہزار  سے زائد افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

ملیریا  کے تین  ہزار نو مثبت کیسز سامنے آئے۔

ڈینگی کے  تین سو تینتالیس  اور پیچش کے ساڑھے تیرہ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

 اس عرصے کے دوران ترانوے ہزار سے زائد افراد میں جلد کی بیماری اور انیس ہزار سے زائد آنکھوں کے انفیکشن میں مبتلا ہوئے۔

 سانپ کے کاٹنے  کے ترانوے اور  سگ گزیدگی  کے پانچ سو  تیئس  کیسز رپورٹ ہوئے ۔