کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ایم کیوایم کا ردعمل سامنے آگیا۔
ایم کیوایم رہنما کہتے ہیں الیکشن سے پہلے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل ہو ،،،حلقہ بندیوں کو ٹھیک کیا جائے۔
سابق میئر کادور ختم ہونے کےبعد الیکشن 120روز میں ہونے چاہئے تھے
ایم کیوایم پاکستان سینیر ڈپٹی کنوینئر وسیم اختر نے کہا کہ الیکشن سے فرار نہیں چاہتے ۔
الیکشن سے پہلے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل ہو ۔
حلقہ بندیوں کو ٹھیک کیا جائے ،،،ان کاکہنا تھا کہ ہم الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے لیکن تحفظات اپنی جگہ رہیں گے ۔
خواجہ اظہار الحسن کاکہنا تھا کہ وسیم اختر کا دور ختم ہونے کے 120 دن بعد الیکشن ہوجانا چاہیے تھا ۔
2008 سے 2015 تک الیکشن کمیشن کہاں تھا ۔
الیکشن کمیشن بتائے دو سال تک بغیر مئیر کے یہ شہر کیوں چلتا رہا۔
ایم کیوایم رہنماوں کاکہنا تھا کہ کراچی کی بات کرنے والے پہلے یہاں کے لوگ اون تو کریں۔
بلدیاتی امیدواروں اور کارکنوں کو بلا کر بات کریں گے ۔
اسکے بعد آگے کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے