قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نےویسٹ کے خلاف سیریز کے لیے سلور ونزکواپنا ہتھیار بنانے کا فیصلہ کرلیا


قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی   نےویسٹ  کے خلاف سیریز کے لیے سلور ونزکواپنا ہتھیار بنانے کا فیصلہ کرلیا


قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی   نےویسٹ  کے خلاف سیریز کے لیے سلور ونزکواپنا ہتھیار بنانے کا فیصلہ کرلیا۔۔ ان کا ماننا ہے کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں باؤلنگ کے دوران ضروری ہے کہ گیند کی رفتار میں متواتر تبدیلی کی جائے گی۔ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے قبل نیٹ سیشنز پر اپنی باؤلنگ میں ویری ایشنز پر خصوصی کام کررہے ہیں۔

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا کہناہے کہ ٹی ٹونٹی، تیز رفتار طرز کی کرکٹ ہے، جہاں بہتر باؤلنگ کے لیے جلد اور فوری فیصلے کرنے ہوتے ہیں۔ اس طرز کی کرکٹ میں سلور ونز کی بہت اہمیت ہوتی ہے

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ وہ پچ اور کنڈیشنز کو دیکھ کر سلور ون پھینکنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ لازمی نہیں کہ ایک اوور میں صرف ایک سلور ون ہی پھینکا جائے بلکہ وہ حریف بلے باز کےمضبوط اور کمزور پہلوؤں کو دیکھ کر دو سے تین سلور ون کروانے کا بھی فیصلہ کرتے ہیں۔

فاسٹ باؤلر کا کہنا ہےکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں برق رفتار بیٹنگ کرنے والے ہارڈ ہٹرز پر مشتمل ہے۔ ایسے بلے بازوں کے خلاف ویری ایشنز کا بہتر استعمال ہی آپ کی باؤلنگ کو بہتر بنا سکتے ہیں۔