کراچی میں ڈاکووں نےایک اورخاندان کاچراغ بجھادیا

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں ڈاکووں نےایک اورخاندان کاچراغ بجھادیا

کراچی میں ڈاکووں نےایک اورخاندان کاچراغ بجھادیا،،لائنزایریامیں ڈاکووں کی گولی کانشانہ بننےوالاوالدین کا واحد سہارا حزیفہ کو سپردخاک کردیا گیا،

علاقہ کی فضاسوگوار ہے،،،مکینوں نےمبینہ ڈاکو کوپکڑاکےپولیس کےحوالےکیا،

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران ایک اور شہری جان سے گیا ،

لائنزایریامیں  منگل اور بدھ کی درمیانی شب  فائرنگ سےزخمی ہونے والا  سترہ سالہ حزیفہ جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑگیا،،

مقتول حزیفہ میٹرک کاطالب علم تھا،پڑھنےکےلیےروزماموں کےگھرجایاکرتاتھا،

گزشتہ روزگھرسےنکلا،،،لیکن دوستوں کومحلےمیں بیٹھا  دیکھ کررک گیا،

اسی دوران کچھ فاصلےپرایک شہری نےڈکیتی کے دوران   مزاحمت کی تو،

شورسن کرشہری ڈاکو کی جانب دوڑے،،شہریوں کو اپنی جانب آتا دیکھ کرملزم نےگولی چلائی ،،، جو حزیفہ کےسرپرلگی،

فائرنگ کےدوران ایک ملزم فرارہواجبکہ مکینوں نےایک مبینہ ڈاکوکوپکڑکےتشددکانشانہ بنایااورپولیس کےحوالےکیا،،

مقتول کےعزیزاورعلاقہ مکین بھی نوجوان کی موت پرغم زدہ ہیں

پولیس کادعوی ہےگرفتارپرانی سبزی منڈی کارہائشی ہے،،جس کےفرارساتھی کی تلاش جاری ہے،،قتل کامقدمہ مقتول کےماموکی مدعیت میں درج کیاگیاہے