بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے بعد ملکی زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر تیرہ ارب، سینتیس کروڑ، بیاسی لاکھ ڈالر رہ گئے۔
اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر میں بتیس کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔
جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر سات ارب، انچاس کروڑ، ستاسی لاکھ ڈالر رہ گئے۔
کمرشل بینکوں کے پاس پانچ ارب، ستاسی کروڑ، پچانوے لاکھ ڈالر کے زر مبادلہ ذخائر ہیں۔
اس طرح ملکی زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر تیرہ ارب، سینتیس کروڑ، بیاسی لاکھ ڈالر ہیں۔
اسٹیٹ
بینک کے مطابق ذخائرمیں کمی بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے ہوئی ہے۔