پاکستان ہندو کونسل کی جانب سے 122 ہندو جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب

عمران عمران

 پاکستان ہندو کونسل کی جانب سے 122 ہندو جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب

نگراں صوبائی وزیر اطلاعات  اقلیتی امور سماجی تحفظ صدر آرٹس کونسل  محمد احمد شاہ کی 122ہندو جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت 

کراچی پاکستان ہندو کونسل کی جانب سے 122 ہندو جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب کا اہتمام ریلوے گراؤنڈ میں کیا گیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی نگران صوبائی وزیر  اطلاعات ، اقلیتی امور و سماجی تحفظ و صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ تھے

۔نگراں وزیر اطلاعات محمد احمد شاہ نے تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہندو کونسل ہر سال سینکڑوں شادیاں کرواتی ہے۔تمام جوڑوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔

تمام جوڑوں کو پچاس ہزار روپے فی جوڑا منارٹی میرج فنڈ سے دیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہماری منسٹری کے پاس اقلیتوں کے بچوں کے لیے تعلیم اور میڈیکل کے فنڈز موجود ہیں ۔

ہندو میرج لا موجود ہے مگر اس پر عمل درآمد نہیں ہورہا ۔تمام اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔

ہندو میرج لا کے حوالے سے پروگرام منقعد کریں گے ۔اندرون سندھ کی اقلیتوں پر کسی قسم کے مظالم کی اجازت نہیں دیں گے ۔

حکومت کی رٹ سے زیادہ طاقتور کوئی نہیں ۔

یہ دنیا کی بڑی اجتماعی شادیوں کی تقریب ہے ۔ہم اقلیتوں کے حقوق کے لیے مثال قائم کرکے جائیں گے۔

ایسی مثالیں قائم کریں گے جسے آنے والے تبدیل نہ کرسکیں ۔اس موقع پر تمام ہندو جوڑوں کو جہیز اور سلامی بھی دی گئی۔۔