شہر قائد میں سجے ثقافتی میلے کااکتیس واں روز

عرفان علی عرفان علی

شہر قائد میں سجے ثقافتی میلے کااکتیس واں  روز


شہر قائد میں سجے ثقافتی میلے کے اکتیس ویں  روزوزیراعلی سندھ مراد علی شاہ  نےملکی اور غیرملکی فنکاروں میں ایوارڈ تقسیم  کیے۔۔۔خطاب میں کہاکہ   ورلڈ کلچرل فیسٹول میں نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کی ثقافت اور لوک ورثے کو اجاگر کیا گیا۔۔۔


آرٹس کونسل میں منعقدہ ورلڈکلچرفیسٹیول میں تقسیم ایوارڈکی تقریب میں  وزیراعلیٰ سندھ  مرادعلی شاہ نے بطورمہمان خصوصی  خطاب میں کہا کہ لگن اور محبت سے ہر کام کو ممکن بنایا جاسکتاہے، اس تقریب میں ، میں نے بہت سی خوبصورت ثقافتوں کا ملاپ دیکھا۔۔۔تقریب سے خطاب میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نےکہاکہ اگلے سال اس سے بھی بڑا فیسٹیول  کرینگے، فن کسی بھی صوبے میں حکومتی سپورٹ کے بغیر نہیں پنپ سکتا ۔۔۔مئیرکراچی مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ اس طرح کے فیسٹیول ملک کا مثبت چہرہ پوری دنیاتک پہنچانے میں اہم کردار اداکرتےہیں ۔۔۔تقریب میں مختلف ممالک کے قونصلر جنرل اور سفیروں کے علاوہ صوبائی وزراء،چیف سیکرٹری اور پولیس چیف سمیت مختلف ممالک کے فنکار بھی شریک تھے۔۔۔