کراچی ڈیفنس فیز ایٹ سے حساس ادارے کے افسر کا نوجوان بیٹا ڈبل کیبن گاڑی سمیت لاپتہ ہوگیا

عدنان اطہر عدنان اطہر

 کراچی  ڈیفنس فیز ایٹ  سے حساس ادارے کے افسر کا نوجوان بیٹا ڈبل کیبن گاڑی سمیت لاپتہ ہوگیا


کراچی  ڈیفنس فیز ایٹ  سے حساس ادارے کے افسر کا نوجوان بیٹا ڈبل کیبن گاڑی سمیت لاپتہ ہوگیا۔

پولیس کےمطابق نوجوان کے مبینہ اغواء کا  مقدمہ والد کی مدعیت میں  تھانہ درخشاں میں درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق نوجوان حسن سولنگی  چوبیس  مئی کو ڈیفنس میں واقع گھر سے نکلا تھا۔ شام میں رابطہ کرنے پر بیٹے نے بتایا  کہ تھوڑی دیر میں گھر واپس آجاوں گا۔دو گھنٹے بعد بھی واپسی نہ ہونے پر کال کی تو حسن کے دونوں نمبرز بند ملے۔اپنی مدد آپ کے تحت بیٹے کو تلاش کیا مگر کامیابی نہ ملی۔پولیس اور حساس ادارہ مشترکہ طور پر نوجوان کا سراغ لگانے میں مصروف ہے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے اہلخانہ کو تاوان کے حوالے سے تاحال کوئی کال موصول نہیں ہوئی۔