مورو کے قریب گوٹھ ماڑی بگھیو میں ملو محمد شاہ قبرستان میں لاوارث قرار دے کر دفن کیے گئے عرفان لغاری کی میت کی قبر کشائی سیشن جج نوشہروفیروز کے حکم پر فرسٹ سول جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ مدد علی کوسو کی نگرانی میں کی گئی۔
قبر کشائی کے دوران ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر مورو، ایس ایس پی نوشہروفیروز، ڈی ایس پی مورو، ڈی ایچ او نوشہروفیروز، ایم ایس مورو، درخواست گزار قربان لغاری، ورثاء، وکلاء برادری سمیت دیگر اداروں کے افسران موجود تھے۔
قبر کشائی کے بعد لاش کو ایمبولینس کے ذریعے گوٹھ لغاری بجارانی لے جایا جائے گا، جہاں جنازہ نماز ادا کر کے دفنایا جائے گا۔ لاش کی حالت خراب ہونے کی وجہ سے ورثاء اور وکلاء نے مشاورت کے بعد دفنانے کا فیصلہ کیا ہے۔