سندھ میں ڈیجیٹل ڈرائیونگ کا انقلاب! 9 ماہ میں 2 لاکھ سے زائد لائسنس آن لائن جاری

عرفان علی عرفان علی

  سندھ میں ڈیجیٹل ڈرائیونگ کا انقلاب! 9 ماہ میں 2 لاکھ سے زائد لائسنس آن لائن جاری


سندھ میں آن لائن ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والوں کی شرح تیزی سے بڑھنے لگی،9 ماہ کے عرصہ میں آن لائن ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والوں کی تعداد2 لاکھ سے زائد ہوگئی


سندھ میں 28 ستمبر 2024  سے  آن لائن ڈرائیونگ لائسنس  کے کے اجراء کا  آغاز  ہوا تھا،ڈی آئی جی ٹریفک لائسنس اینڈ ٹریننگ کے مطابق سندھ  میں اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 897 آن  لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنز کا اجراء کیا جا چکا ہے جبکہ 14ہزار 67  افراد نے آن لائن ہی پرمننٹ ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید بھی کروائی ،ریکارڈ کے مطابق سندھ  کے  7600  باسیوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کا بھی آن لائن  اجراء کیا جا چکا ہے،ڈی آئی جی یونس چانڈیو کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس سندھ کے آن لائن  پورٹل   پر اب تک3لاکھ 75 ہزار 127 افراد خود کو رجسٹرڈ بھی  کر اچکے ہیں۔۔۔