اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ
کاری کے نام پر لوگوں سے اٹھارہ کروڑ روپے سے زائد بٹورنے کے کیس میں گواہ نے بیان قلمبند کرادیا۔
احتساب عدالت کراچی میں سماعت کے دوران گواہ ندیم
علی کے بیان پر وکلا نے جرح کی
۔ عدالت نے مزید سماعت دو ستمبر تک ملتوی
کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرلیا۔ ریفرنس میں وامق یوسف ،ظفر صدیقی موتی اور عبدالمجید آدم
ملزم ہیں۔ نیب کے مطابق ملزمان نے اسٹاک ایکسچنج میں سرمایہ کاری کے نا م پر شہریوں
سے اٹھارہ کروڑ سے زائد رقم وصول کی۔ انہتر شہریوں نے اس حوالے سے نیب میں
درخواست جمع کرائی تھی۔ نیب کی جانب سے
دوہزار اٹھارہ میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔