قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری، وزیرِ مملکت داخلہ طلال چودھری

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری، وزیرِ مملکت داخلہ طلال چودھری

قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری، وزیرِ مملکت داخلہ طلال چودھری

اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ قومی ایکشن پلان پر ابہام پیدا کرنا ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں اور اس پر عملدرآمد جاری ہے۔

طلال چودھری کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں جاری کارروائیوں کے حوالے سے صوبائی حکومت کو اعتماد میں لیا جا چکا ہے۔

پی ٹی آئی دور میں نیشنل ایکشن پلان ٹو بنانے کی ضرورت پیش آئی۔

صوبائی حکومت نے کابینہ سے منظوری لے کر 5 ارب روپے مختص کیے۔

خیبرپختونخوا میں آپریشن صوبائی حکومت کی نالائقی کی وجہ سے جاری ہے۔

مشاورت کے عمل میں صوبائی نمائندے بریفنگ میں بھی شریک نہیں ہوتے۔

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 14 سال سے کس کی حکومت ہے، یہ سوال اٹھایا گیا۔