پوائنٹ اسکورنگ سے ملک ترقی نہیں کرےگا، ایم کیوایم والوں نے کراچی کے لیے کیا کیا؟

عدنان اطہر عدنان اطہر

 پوائنٹ اسکورنگ سے ملک ترقی نہیں کرےگا، ایم کیوایم والوں نے کراچی کے لیے کیا کیا؟

 

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں پوائنٹ اسکورنگ سے ملک ترقی نہیں کرےگا، ایم کیوایم والوں نے کراچی کے لیے کیا کیا؟  انہوں کہا  کہ نسلہ ٹاور سے متعلق  فیصلہ آنے کے بعد حتمی رائے دے سکیں گے ، مرتضیٰ وہاب نے کے الیکٹرک کو ٹیکس جمع کرنے سے نہ روکنے کی اپیل بھی کی

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب   نے ایم کیوایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کراچی کی حالت کا ذمہ دار کون ہے؟ ماضی میں وسائل اور اختیارات دونوں تھے، اب کراچی والے فیصلہ کریں گے شہر کےلیے کس نے کام کیا کس نے نہیں۔۔

تھوڑی سی پریشانی اب ایم کیو ایم کو بھی لاحق  ہے کہ کیسے وہ اس تاثر کی تردید کریں  کہ ایشو اختیارات کا نہیں تھا ایشو نیت کا تھا اختیارات بھی تھے وسائل بھی تھے لیکن کام نہیں ہورہا تھا

مرتضیٰ وہاب نے کہا کے الیکٹرک کو ٹیکس جمع کرنے سے نہ روکا جائے، کے الیکٹرک جو پیسہ جمع کرے گی وہ کے ایم سی کے اکاونٹ میں جائےگا، کے الیکٹرک سندھ حکومت کے لیے 100سے200روپے جمع کرسکتی ہے۔۔

 کے الیکٹرک اسلام آباد کے پاکستان ٹیلی وژن کے لیے سو روپے اکھٹا کر سکتی ہے صوبہ سندھ کی  بجلی کی ڈیوٹی  اکٹھا کرسکتی ہے کے لیکٹرک جو کراچی کا ادارہ ہے کے ایم  سی کے لیے 2 سو روپے اکھٹا کر سکتی ہے

انہوں  نے کہا سندھ حکومت نہیں چاہتی لوگوں سے گھر چھینا جائے، نسلہ ٹاور سے متعلق  فیصلہ آنے کے بعد حتمی رائے دے سکیں گے،،