وفاقی وزیربحری امورعلی زیدی نے سیالکوٹ واقعے کوافسوسناک قراردےدیا۔

نزاہت خان نزاہت خان

وفاقی وزیربحری امورعلی زیدی نے سیالکوٹ واقعے کوافسوسناک قراردےدیا۔

وفاقی وزیربحری امورعلی زیدی نے سیالکوٹ واقعے کوافسوسناک قراردےدیا۔ائیرپورٹ پرمسافروں سے گفتگومیں علی زیدی نےکہاکہ اس طرح کےواقعات کی دنیامیں مثال نہیں ملتی۔

کراچی ائیرپورٹ پرمسافروں کی جانب سے سیالکوٹ واقعےپرسوال کےجواب میں پی ٹی آئی رہنماعلی زیدی نےکہاکہ سیالکوٹ میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی۔۔۔کہاکہ اس واقعے سے پاکستان کا نام دنیا میں بدنام ہوا ہے۔۔۔واقعہ قابل مذمت ہے جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔۔۔وفاقی وزیربحری امورنےکہاکہ دعویٰ کیاکہ مرکزی ملزم سمیت سو سے زائد افراد گرفتارہیں۔۔۔علی زیدی نےکہاکہ سیالکوٹ واقعے پر کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا لیکن اس سے زیادہ پر تشدد واقعات بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہورہے ہیں۔۔۔بھارت کی ریاست ایکشن لینے کے بجائے قاتلوں کی پشت پناہی کرتی ہے۔۔۔انہوں نےسوال کیاکہ بھارت میں ہونے والے مظالم پر انٹرنیشنل میڈیا کیوں خاموش ہے؟ انہوں نےمطالبہ کیاکہ سیالکوٹ واقعے کو ایک طرف رکھ کر انٹرنیشنل میڈیا کو بھارت کا بھی اصل چہرہ دکھانا چاہیے۔