کراچی میں کمپنی کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کا غیرقانونی کاروبارکرنے والے نیٹ کے چھ ملزموں کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالےکردیا گیا

نزاہت خان نزاہت خان

سیشن عدالت جنوبی  میں ایف آئی اے نے گرفتار ملزمان کو  پیش کیا۔ عدالت نے ملزموں کو  چھ جنوری تک  ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کرتےہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

ایف آئی اےکے مطابق ایجنسی  نے کمپنی  کے دفتر پر چھاپہ مارا،، جہاں سے غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔ملزمان درآمد کنندگان کو بیرون ملک ادائیگیوں میں سہولت فراہم کرتے تھے۔

ملزمان درآمد برآمد کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار چلا رہا تھے۔ ایف آئی اے کے مطابق ایک  مفرور ملزم  کے چار  مختلف بینک اکاؤنٹس سے غیر متعلقہ کاؤنٹر پارٹیوں کے ساتھ  چار ارب چھیانوے  کرورڑ  کی غیر معمولی لین  سامنے آئی ہے۔ملزمان کراچی میں ڈمی کمپنیوں کے مختلف اکاؤنٹس استعمال کر رہے تھے۔