کراچی سے ملک کے دیگر حصوں کا بذریعہ ٹرین رابطہ بارہ گھنٹے سے زائد معطل رہنے کے بعد بحال ہوگیا

عرفان علی عرفان علی

کراچی سے ملک کے دیگر حصوں کا بذریعہ ٹرین رابطہ بارہ گھنٹے سے زائد معطل رہنے کے بعد بحال ہوگیا

کراچی سے ملک کے دیگر حصوں کا بذریعہ ٹرین رابطہ بارہ گھنٹے سے زائد معطل رہنے کے بعد بحال ہوگیا ۔۔۔ بن قاسم ریلوے اسٹیشن پر اسٹیل مل ملازمین کےاحتجاج مزاکرات کے بعد ختم ,ٹرینوں کی آمد و رفت کا سلسلہ شروع ہوگیا۔۔وفاقی وزیرریلوے سےوزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ کرکے ٹریک کلئیرکروانےمیں تعاون کی درخواست کی تھی ۔۔۔ 


کراچی میں بن قاسم ریلوے اسٹیشن پراسٹیل مل ملازمین کےاحتجاج کےباعث متعددٹرینیں مقررہ وقت پر روانہ ہوسکیں۔۔۔پیرکی دوپہربارہ بجےسےرات بارہ بجےتک کراچی سے ملک کےدیگرحصوں کابذریعہ ٹرین رابطہ منقطع رہا ۔۔۔ ریلوے حکام کےمطابق احتجاج کےباعث رحمان بابا،پاکستان ایکسپریس علامہ اقبال ایکسپریس، ملت ایکسپریس،شاہ حسین،گرین لائن،خیبر میل،قراقرم اور پاک بزنس تاخیرکاشکارہوئیں ۔۔۔ ٹرینوں کی تاخیر پروفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے رابطہ کرکےٹریک کلیئر کرانے کے لیے تعاون کی درخواست کی ۔۔ڈی سی ملیر اور ایس ایس پی ملیر نے کامیاب مزاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہو گٸے,, کراچی ایکسپریس ,گرین لاٸن سمیت دیگر ٹرینیں تاخیر کے بعد کراچی کینٹ اسٹیشن پہنچی