کراچی میں کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشت گرد گرفتار


کراچی میں  کالعدم تنظیم  کا مبینہ دہشت گرد گرفتار


کراچی میں  کالعدم تنظیم  کا مبینہ دہشت گرد گرفتار۔ ملزم بم بنانے کا ماہر اور  شہر  میں  اڑتیس سے زائد  دستی بم حملوں کا ماسٹر مائنڈ ہے۔

 پولیس اور حساس اداروں نے  ائیرپورٹ بھٹائی آباد میں کارروائی کے دوران  کالعدم تنظیم جئے سندھ متحدہ محاذ کے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کیا۔پولیس کا دعوی ہے کہ ملزم اعلی تعلیم یافتہ اور بم بنانے کا ماہر ہے۔ ملزم  شہر  میں دوہزار دس سے  دوہزار پندرہ کے دوران  اڑتیس  سے زائد دستی بم حملوں کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ ملزم نے  شہر میں دستی بم حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور ہڑتالوں کے دوران گاڑیاں نذر آتش کرنے کا  اعتراف کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے بتایا ہے کہ  بیرون ملک مقیم   کالعدم تنظیم کا لیڈر شفیع برفت  شہر  میں بدامنی کیلئے نوجوانوں کو استعمال کرتا اور فنڈز بھی  بھیجتا ہے۔ ملزم سے دھماکہ خیز مواد، تاریں، دستی بم، موبائل فون اور شناختی کارڈ برآمد ہوا ہے۔