کراچی میں بجلی کی طویل بندش کے ستائے شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

عمران عمران

کراچی میں بجلی کی طویل بندش کے ستائے شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

کراچی میں بجلی کی طویل بندش کے ستائے شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

 ٹائر جلا کر سڑکیں بلا ک کردیں۔ مختلف سڑکو ں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

کراچی میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کےخلاف  مختلف علاقوں  میں شہری سراپا احتجاج بن گئے۔

  شاہ فیصل کالونی ریتا پلاٹ اور گلستان جوہر  میں شہریوں نے سڑک پر احتجاج کیا ۔ مظاہرین میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔

 گارڈن اور   پاک کالونی بسم اللہ ہوٹل کے قریب بھی علاقہ مکینوں  نےمظاہرہ کیا۔

 پاک کالونی بڑا بورڈ کے قریب بدترین ٹریفک جام  ہوگیا اور منگھوپیر روڈ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

ٹریفک پولیس نے ٹریفک کو متبادل شاہراہوں کی طرف موڑ دیا ۔مظاہرین کا کہناتھا  شدید گرمی میں  گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ سے  شدید پریشانی ہے۔

پانی کی  قلت  بھی ہوگئی ہے۔

 سفاری پارک کے قریب بھی  شہریوں نے  بجلی  اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا۔