ایران میں ڈکٹیٹر شپ چیلنج

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

ایران میں ڈکٹیٹر شپ  چیلنج

 

تحریر:ہمسفر گادھی

ایران ڈکٹیٹر شپ کے خاتمے کے راستے پر ہے ۔

ایران میں سالوں سے مذہبی علماکرام کی حکومت چلی آرہی ہے۔

جہاں پر جمہوریت ، انسانی حقوق اور خواتین کا تحفظ کسی صورت میں بھی نظر نہیں آتا

جس کی تازی مثال حال ہی میں ایران میں ایک خاتون کا برقع نہ پہننے پر 22 سالہ مہسا امینی لڑکی کو پولیس نے تشدد کرکے جاں بحق کردیا ۔

اس غیر انسانی واقعے کے خلاف ہزاروں ایران کی خواتین اور مرد ایران کے شہر تہران میں سراپا احتجاج ہیں۔

اور اس موت کو ایک ڈکٹیٹر کی موت سے تشبیہ دے رہے ہیں۔

ایران ایک مذہبی شدت پسند ریاست ہے۔

جہاں پر پرندہ بھی انکی مرضی کے بغیر نہیں اڑ سکتا۔

 تقریبا ایک لاکھ خواتین کا احتجاج یہ بات ثابت کررہاہےکہ ایران میں ڈکٹیٹر شپ کو چیلنج کرنے کا آغاز عمل میں آچکاہےاور اس کے خاتمے کی امید کرنی چاہیے۔