کراچی میں مچھرکالونی واقعے کے خلاف احتجاج

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں مچھرکالونی واقعے کے خلاف احتجاج

کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں ٹیلی کام کمپنی کے ملازموں ایمن جاوید اور اسحاق کو بدترین تشدد کا نشانہ بناکر بیگناہ قتل کرنے کیخلاف سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی طرف سے کراچی سمیت سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کئیے گئے۔

 

 کراچی پریس کلب کے سامنے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کراچی ڈویژن کے کارکنان کی کثیر تعداد نے مظاہرہ کرتے ہوئے مقتول ایمن جاوید اور اسحاق کے لئیے انصاف کا مطالبہ کیا۔

احتجاج کے دوران شرکاء نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے


 جس میں مقتولین کے لئیے انصاف کا مطالبہ کیا گیا تھا۔سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ نے کراچی سے جاری اپنے بیان میں کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں ٹیلی کام کمپنی کے ملازموں ایمن جاوید اور اسحاق کو بدترین تشدد کا نشانہ بناکر بیگناہ قتل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کو بے دردی سے کچل کر ہلاک کردیا جانا نہ صرف بدترین ظلم بلکہ شرم ناک ہے۔


 انہوں نے کہا کہ ہجوم کے ہاتھوں اس طرح کا گھناونا قتل کسی طرح سے بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے نے ہم سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

 یہ واقعہ دو افراد کا قتل نہیں پوری اانسانیت کا قتل ہے۔یہ لاقانونیت اور عدم برداشت کی انتہا ہے۔یہ لمحہ فکریہ ہے کہ اس طرح کے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں۔

 پولیس، انتظامیہ اور عدلیہ پر عام آدمی کا اعتماد ختم ہو رہا ہے

 جس کی وجہ سے معاشرے میں بے حسی، تشدد اور عدم برداشت تسلیل کے ساتھ جنم لے رہا ہے۔ایک طرف ملک کے عوام کی زندگیاں مہنگائی، غربت، لوڈشیڈنگ، ٹارگٹ کلنگ اور بدترین سیلاب کی نظر ہو رہی ہیں تو دوسری طرف اس قسم کے بربریت کے واقعات جنم لے رہے ہیں۔ریاست مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

سندھ یونائیٹڈ پارٹی غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔

سندھ یونائیٹڈ پارٹی اس انسانیت کش بربریت کی پرزور مذمت کرتے ہوئے بھرپورمطالبہ کرتی ہے کہ اس واقعہ کی غیر جانبدارانہ، اور تیز رفتار تحقیقات کروا کر ملزمان کو جلد از جلد کیفر کردا ر تک پہنچا کر انصاف کی فوری فراہمی کو ممکن بنایا جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس وحشیایہ درندگی پر ہائی کورٹ کی زیر نگرانی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے۔