پی ٹی وی میں 1800 ملازمین کو ڈیلی ویجز پر بھرتی کرکے مستقل کیا,وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری


پی ٹی وی میں 1800 ملازمین کو ڈیلی ویجز پر بھرتی کرکے مستقل کیا,وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری

 

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہناہےکہ ایک سال تک پی ٹی وی اپنے پیروں پر کھڑا ہو گا۔

 

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہناہےکہ پی ٹی وی ہوم اور نیوز کو ایچ ڈی کر دیا گیا ہے، وزیر اعظم 4 اگست کو افتتاح کریں گے، پی ٹی وی سپورٹس کو بھی چھ ماہ تک پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ پر ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ان کا کہناتھاکہ پی ٹی وی میں 1800 ملازمین کو ڈیلی ویجز پر بھرتی کرکے مستقل کیا گیا ان پر 32 کروڑ اخراجات آتے ہیں جو لائسنس فیس لیتے ہیں وہ بھی نہیں لیں گے۔