کراچی الفلاح میں بینک سے نکلنے والے شہری کو لوٹنے کی کوشش کرنے والے دو ڈاکو گرفتار۔ پہلے بھی کئی بار جیل جاچکے ہیں۔

نزاہت خان نزاہت خان

 ایک ملز م کا بیٹا امریکا میں زیر تعلیم ہے ۔

سی آئی اے کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے  الفلاح میں ریلوے پھاٹک کے قریب  سے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔

 ملزمان بینک  سے دو  لاکھ کیش  لے کر نکلنے والے شخص کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے۔

ایس آئی یو کی ٹیم نے   انہیں گرفتار کر کے  ملزمان کے قبضے سے دو پسٹل اور ایک موٹرسائیکل قبضےمیں لے لی۔

 ایک ملزم پہلے بھی ایس آئی یو کے ہاتھوں گرفتار ہوچکا ہے۔

ایس آئی یو کا دعوی  ہے کہ ملزمان  نے ضلع   کورنگی، ملیر اور شرقی میں کئی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

 وہ پہلے بھی کئی بار گرفتار ہو کر جیل جاچکے ہیں۔

ایک ملزم کا بیٹا امریکہ میں زیر تعلیم ہے۔