پاکستان میں صبا قمر کو ایک بہترین باصلاحیت اداکارہ کے طور پر مانا جاتاہے،

انہوں نے اپنی بہترین اداکاری سے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔صبا قمر کو یہ اعزاز بھی حاصل رہاہے کہ انہوں ہر قسم کے کردار ادا کئے ہیں
جس کی وجہ سے ڈراموں میں ان کے نام کو بہت منفرد انداز میں
دیکھاجاتاہے۔
صبا قمر37 سال کی ہیں انہوں نے ماڈلنگ اور اداکاری میں بہت جلد ڈرامہ انڈسٹری اور فیشن میں اپناایک الگ مقام بنالیاہے۔


صبا قمر کو ڈرامہ انڈسٹری میں 10 سال ہوگئے ہیں۔باغی ڈرامہ ان کا بےحد پسند کیا گیا جس میں انہوں نے قندیل بلوچ کا کردار ادا کیا، اس کے علاوہ بھی صبا قمر نے جتنے ڈراموں میں کام کیاہے وہ سپر ہٹ رہے ہیں۔


صبا قمر انسٹاگرام پر بہت
متحرک رہتی ہیں اور اپنے چاہنے والوں کے سوالوں کے جوابات دے کر خوشی محسوس کرتی
ہیں اس کے علاوہ انہوں نے اپنا یو ٹیوب چینل بھی بنایا ہواہے جس پر باقاعدہ یہ
ویڈیو اپ لوڈ کرتی ہیں اور لوگ ان کے منفرد انداز اور آئیڈیاز کو پسند کرتے ہیں۔